رپورٹ کے مطابق، وہبی امرہ گریکو رومن کشتی کپ کے مقابلوں کا 18 سے 20 جون تک ترکی کے شہر استنبول میں انعقاد کیا گیا۔
منعقدہ ان مقابلوں میں 15 رکنی ایرانی کریگو رومن کشتی ٹیم نے 8 مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا تھا۔
ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں "سجاد عباس پور"، "محمد رضا مختاری" اور "رامین طاہری" نے بالترتیب 55، 72 اور 87 کلوگرام کے زمروں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی تمغے جیت لیے۔
نیز ایران سے "پوریا دادمرز" اور "حسین اسدی" نے بھی بالترتیب 55 اور 67 کلوگرام کے زمروں میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے دو چاندی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔
اس کے علاوہ دو دیگر ایرانی پہلوانوں "میثم دلخانی" اور "امین کاویانی نژاد" نے بھی بالترتیب 63 اور 72 کلوگرام کے زمروں میں دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔
واضح رہے کہ ان مقابلوں میں روس اور ترکی کی ٹیمیں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر کھڑی رہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ