زرعی اور خوراک کی برآمدات سے 896 ملین ڈالر کی آمدنی

تہران، ارنا – ایرانی وزارت جہاد زراعت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں زرعی اور خوراک کی برآمدات کی شرح ایک ارب اور 974 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے جس سے 896ملین ڈالر آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بات  احمد علی کیخا نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت جہاد زراعت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو مہینوں میں خوراک اور زرعی مصنوعات کی برآمدات کی شرح  ایک ارب اور 974 ملین ٹن تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 20 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کیخا نے کہا کہ ہم نے اس عرصے کے دوران زرعی اور خوراک کی برآمدات میں 896 ملین ڈالر آمدنی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران 2 ارب 202 ملین ڈالر ( 4 ارب 33 ملین ٹن زرعی مصنوعات درآمد کی گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 22 فیصد اور قیمت کے لحاظ سے 18 فیصد  کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha