ایران ، افغانستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے تین فریقی اجلاس کا آغاز

تہران، ارنا - ایران ، افغانستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے تین فریقی اجلاس کا ترکی شہر انطالیہ میں آغاز کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران ، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ ' محمد جواد ظریف، مولود چاووش اغلو و محمد حنیف اتمر ' کے تین فریقی اجلاس کا ایک گھنٹہ قبل     ترکی شہر انطالیہ میں آغاز کیا گیا جس میں فریقین نے افغان امن عمل اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کے فروغ زور دیا۔

ایران کے مواصلاتی راستوں کے ذریعے افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ تعاون اور اس ملک کے ساتھ معاشی تعاون کو فروغ دینا اس ملاقات کے دوسرے معاہدے میں سے ایک تھا۔

اجلاس کے اختتام پر ،اسلامی جمہوریہ ایران ، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا بیان جاری کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ جنہوں نے مولود چاووش اوغلو کی دعوت پر انٹالیا ڈپلومیسی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے گزشتہ ہفتے ترکی کا دورہ کیا تھا اس دورے کے دوران  انہوں نے خطے کے متعدد عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ترکی میں ترک ، پولینڈ ، پاکستان ، کویت ، کروشیا ، وینزویلا ، افغانستان اور عراق کے وزیر خارجہ اور افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین سے بات چیت کی۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha