پاک ایران وزرائے خارجہ کا باہمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، ارنا- ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے انطالیہ ڈپلومسی فارم کے موقع پر ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کی تقویت اور مشترکہ تجارتی تعاون کی ترقی (بالخصوص سرحدی علاقوں میں) سمیت علاقائی تبدیلیوں بشمول مسئلہ افغانستان پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد جواد ظریف" اور "شاہ محمود قریشی" نے آج بروز ہفتے کو انطالیہ ڈپلومسی فارم کی سائڈ لائن میں ایک ملاقات کے دوران، باہمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر قریشی نے حالیہ سالوں کے دوران، مختلف شعبوں میں ایران اور پاکستان کے تعلقات کے فروغ و نیز باہمی تعاون کی توسیع پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

انہوں نے مئی کے ابتدائی دنوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی سرحدی بازاروں اور نئے گیٹوں کا افتتاح، عوام کے درمیان تعلقات میں اضافے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔

قریشی نےکہا کہ سرحدی انفراسٹرکچر کو مستحکم بنانے کیلئے ایران کیساتھ قریبی تعاون سے ان علاقوں کے رہائشیوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔

پاکستانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، پاکستانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات کے دوران، اپنے ایرانی ہم منصب کو افغان امن عمل کی تازہ ترین تبدیلیوں و نیز اسلام آباد- کابل کے تعلقات کی وضاحتیں پیش کیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha