شامی صدر کی آیت اللہ رئیسی کو صدراتی انتخابات میں فتح پر مبارکباد

تہران، ارنا- شامی صدر بشار اسد نے ایک پیغام میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

شامی سرکاری خبر رسان ایجنسی کے مطابق، بشار اسد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے اور شامی حکومت اور عوام کیجانب سے آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے اللہ رب العزت سے صدرات کے عہدے کو سنبھالنے اور اسلامی انقلاب کا راستہ جاری رکھنے سمیت ایرانی عوام کے عزم کو خاک میں ملانے کی سازشوں اور منصوبوں کی شکست کے سلسلے میں آیت اللہ رئیسی کی کامیابی کی دعا کی۔

شامی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کیلئے آیت اللہ رئیسی سے تعاون میں دلچسبی کا اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر داخلہ "عبدالرضا رحمانی فضلی" نے ہفتے کے روز کو ایک پریس کانفرنس میں رائے شماری کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 59 ملین، 310 ہزار 307 افراد انتخابات میں حصہ لینے کے اہل تھے جن میں سے 28 ملین 933 ہزار 4 افراد نے ووٹ دی۔

ایرانی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تیرہویں صدراتی انتخابات میں ایرانی عوام کی ٹرن آوٹ 8۔48 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔

رحمانی فضلی نے کہا کہ "محسن رضائی میرقائد" نے 3 ملین 412 ہزار 712 ووٹ سے دوسری اور "عبدالناصر ہمتی" نے 2 ملین 427 ہزار 201 ووٹ سے تیسری پوزیش کو حاصل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ "سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی" نے بھی 999 ہزار 718 ووٹ حاصل کرکے چوتھی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ 3 ملین 726 ہزار870 ووٹ بھی باطل تھیں۔

واضح رہے کہ 60 سالہ ابراہیم رئیسی رواں برس اگست میں صدارتی منصب سنبھالیں گے جنہیں امریکہ سے جوہری معاہدے جسے اہم معاملات کا سامنا ہوگا تاکہ ایران پر عالمی پابندیوں ختم ہوں اور ملک میں معاشی بحران پر کنٹرول پایا جاسکے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha