ایران کے 13 ویں صدراتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان؛ آیت اللہ رئیسی نئے صدر منتخب

تہران، ارنا- ایرانی وزیر داخلہ نے تیرہویں صدراتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔

"عبدالرضا رحمانی فضلی" نے ہفتے کے روز کو ایک پریس کانفرنس میں رائے شماری کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 59 ملین، 310 ہزار 307 افراد انتخابات میں حصہ لینے کے اہل تھے جن میں سے 28 ملین 933 ہزار 4 افراد نے ووٹ دی۔

ایرانی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تیرہویں صدراتی انتخابات میں ایرانی عوام کی ٹرن آوٹ 8۔48 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔

رحمانی فضلی نے کہا کہ "محسن رضائی میرقائد" نے 3 ملین 412 ہزار 712 ووٹ سے دوسری اور "عبدالناصر ہمتی" نے 2 ملین 427 ہزار 201 ووٹ سے تیسری پوزیش کو حاصل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ "سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی" نے بھی 999 ہزار 718 ووٹ حاصل کرکے چوتھی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ 3 ملین 726 ہزار870 ووٹ بھی باطل تھیں۔

واضح رہے کہ 60 سالہ ابراہیم رئیسی رواں برس اگست میں صدارتی منصب سنبھالیں گے جنہیں امریکہ سے جوہری معاہدے جسے اہم معاملات کا سامنا ہوگا تاکہ ایران پر عالمی پابندیوں ختم ہوں اور ملک میں معاشی بحران پر کنٹرول پایا جاسکے۔

ایران کے 13 ویں صدراتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان؛ آیت اللہ رئیسی نئے صدر منتخب

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha