فلسطینی اسلامی مزاحمتی تنظیم کی قائد انقلاب اور  آیت اللہ رئیسی کو مبارکباد

تہران، ارنا- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم  حماس نے ایک بیان میں ایران میں کامیاب صدراتی انتخابات کا انعقاد اور اس میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی فتح پر مبارکباد دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس، ایران میں تیرہویں صدراتی انتخابات کا کامیاب انعقاد جس میں  سید ابراہیم رئیسی کامیاب ہوگئے، پر قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی عوام کو مبارکباد دیتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس تنظیم،  رئیسی کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اللہ رب الزت سے اس عہدے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خدمت دینے، ایرانی عوام کے مطالبات بشمول ملکی ترقی، رفاہ اور فلسطینی قوم سے ایرانی عوام کی یکجہتی کا موقف جاری رکھنے اور فلسطینیوں کی پائیدار مزاحمت کی حمایت میں ان کی کامیاب ہونے کی دعا کرتی ہے۔

واضح رہے ایران کے صدارتی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان ہونے میں قدرے تاخیر ہے لیکن غیرسرکاری نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار  ابراہیم رئیسی نے دیگر تین امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

صدارتی انتخاب میں ٹرن آؤٹ سے متعلق حتمی اعداد وشمار آنے باقی ہیں؛ تاہم مجموعی طور پر 6 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ رئیسی بھاری اکثریت سے ایرانی صدر منتخب ہوگئے، انہوں نے 28 ملین 600 ہزار مجموعی ووٹ سے 17 ملین 800 ہزار ووٹ حاصل کیے؛ اس کے بعد "محسن رضائی"، "عبدالناصر ہمتی" اور "امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی" نے بالترتیب 3 ملین 300 ہزار، 2 ملین 400 ہزار اور ایک ملین ووٹ حاصل کیے ہیں۔

تیرہیوں صدارتی انتخاب میں چار امیدوار رئیسی کے مدمقابل تھے، باقی تینوں امیدواروں نے اپنی شکست تسلیم کر کے ابراہیم رئیسی کو کامیابی کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ 60 سالہ ابراہیم رئیسی رواں برس اگست میں صدارتی منصب سنبھالیں گے جنہیں امریکہ سے جوہری معاہدے جسے اہم معاملات کا سامنا ہوگا تاکہ ایران پر عالمی پابندیوں ختم ہوں اور ملک میں معاشی بحران پر کنٹرول پایا جاسکے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha