بیرون ملک میں مقیم ہزاروں ایرانیوں کا ووٹ مخالفوں کا منہ ٹور جواب تھا: کدخدایی

تہران، ارنا - گارڈین کونسل کے ترجمان نے انتخابی مہم کے سرکاری نتائج کے اعلان کے موقع پر کہا ہے کہ بیرون ملک میں مقیم ہزاروں ایرانیوں کا ووٹ مخالفوں کا منہ ٹور جواب تھا۔

یہ بات عباس کدخدایی نے ہفتہ کے روز ٹوئیٹر پر اپنے ذاتی اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے قومی دن کے موقع پر جمہوریت کے چند مخالفین نے ہمارے اچھے ہم وطنوں،آزاد اور غیرت مند لوگوں کی توہین اور حملہ کرنے کے علاوہ ان کے حق رائے دہی کے استعمال کرنے سے روکنے کا ارادہ کیا۔

کدخدایی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہزاروں ایرانیوں کا ووٹ ایرانی عوام کے مخالفوں کا سخت ردعمل تھا۔

اس سے پہلے  ایران چیف آف الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا  کہ  28 ملین اور 600 ہزار افراد نے صدارتی انتخابات میں شرکت کی ہے جن ووٹوں میں 17 ملین اور 800 ہزار ووٹز سید ابراہیم رئیسی سے متعلق ہے اس رپورٹ کے مطابق علامہ رئیسی پہلے نمبر پر ہے۔

محسن رضائی نے 3ملین اور 300 ہزار ووٹز، عبدالناصر ہمتی نے 2 ملین 400 ہزار ووٹز اور امیر حسینی قاضی زادہ ہاشمی نے 1 ملین ووٹز حاصل کیے ہیں۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha