صدارتی انتخابات ایران میں مختلف مذاہب اور فرقوں کے پیروکاروں کے اتحاد کا مظہر ہے

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں مذہبی اقلیتوں کی بھرپور شرکت نے ایک بار پھر ایران میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے مابین اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات اور 6ویں شہري،ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات کا آج بروز جمعہ سات بجے سے آغاز ہوگیا ہے جس میں ایران کے مختلف ادیان کے پیروکاروں نے دیگر مسلم شہریوں کے شانہ بشانہ ایرانی انتخابات میں بھرپور شرکت کی ۔

پارلیمنٹ میں ایران کے آشوری اور عیسائی نمائںدے شارلی انویہ تکیہ نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا ہے کہ ہم سب ، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس جھنڈے کے سائے میں ایک سپاہی کی حیثیت سے انتخابات میں اپنا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔

صدارتی انتخابات ایران میں مختلف مذاہب اور فرقوں کے پیروکاروں کے اتحاد کا مظہر ہے

انہوں نے کہا کہ ہم عیسائی اور مسلم شہری ایک دوسرے کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

شارلی انویہ تکیہ نے کہاکہ یہ پُرجوش موجودگی اسلامی ایران میں مختلف مذاہب کے مابین بھائی چارے کی علامت ہے اور ہم عیسائی شہری آج کے انتخابات میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شرکت کریں گے۔

صدارتی انتخابات ایران میں مختلف مذاہب اور فرقوں کے پیروکاروں کے اتحاد کا مظہر ہے

آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور کل دو بجے تک جاری ہوگا۔

ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہولت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں  جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں ۔ تین امیدواروں کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجانے کے بعد اب چار امیدوار سید ابراہیم رئيسی ، محسن رضائی ، قاضی زادہ ہاشمی اور عبدالناصر ہمتی میدان میں موجود ہیں 

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات اور شہری- دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کی کوریج کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha