18 جون، 2021 11:18 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84372361
0 Persons
محسن رضائی نے اپنا ووٹ ڈال دیا

تہران، ارنا - ایرانی صدارتی انتخابات کے امیدوار ' محسن رضائی' نے ایرانی صدارتی انتخابات کیلیے حضرت عبدالعظیم کے حرم مطہر پر حاضری ہوکر اپنا ووٹ ڈال دیا۔

محسن رضائی نے آج بروز جمعہ شہر ری میں واقع حضرت عبدالعظیم حسنی کے حرم پر حاضر ہوکر 13ویں صدارتی انتخابات اور اور6 ویں شہري،ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

قابل ذکر ہے کہ  یہ چوتھی بار ہے جو رضائی صدارتی انتخابات کے امیداور کی حیثیت سے شرکت کرتا ہے۔

آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور کل دو بجے تک جاری ہوگا۔

ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہولت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں  جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں ۔ تین امیدواروں کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجانے کے بعد اب چار امیدوار سید ابراہیم رئيسی ، محسن رضائی ، قاضی زادہ ہاشمی اور عبدالناصر ہمتی میدان میں موجود ہیں 

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات اور شہری- دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کی کوریج کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha