محمد جواد ظریف نے ایرانی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ترکی کے شہر انطالیہ میں ایرانی صدارتی انتخابات  کیلیے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔

محمد جواد ظریف جو انطالیہ ڈپلومیسی فورم کی شرکت کے لیے ترکی کے دورے پر ہے، نے آج بروز جمعہ  13 ویں صدارتی انتخابات کےلیے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔

آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور کل دو بجے تک جاری ہوگا۔

ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہولت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں  جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں ۔ تین امیدواروں کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجانے کے بعد اب چار امیدوار سید ابراہیم رئيسی ، محسن رضائی ، قاضی زادہ ہاشمی اور عبدالناصر ہمتی میدان میں موجود ہیں 

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات اور شہری- دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کی کوریج کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha