ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز جمعہ 18 جون کو ایرانی وزارت داخلہ میں حاضر ہوکر 13ویں صدارتی انتخابات اور 6 ویں دیہی-شہری اسلامی کونسلز کے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا.
قابل ذکر ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے آغاز کے ابتدائی لمحوں میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں اپنا ووٹ موبائل بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈال دیا ہے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ سید ابراہیم رئیسی جو صدارتی انتخابات کے امیدواروں میں سے ایک ہے، نے آج تہران کے قریب علاقے شہر ری میں13ویں صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا.
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق اس وقت ایران سمیت دنیا کے 133 ممالک بشمول بھی 13ویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور صرف تین ممالک بشمول کینیڈا ، سنگاپور اور بحرین میں منعقد نہیں ہوگا۔
آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہولت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں ۔ تین امیدواروں کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجانے کے بعد اب چار امیدوار سید ابراہیم رئيسی ، محسن رضائی ، قاضی زادہ ہاشمی اور عبدالناصر ہمتی میدان میں موجود ہیں
قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات اور شہری- دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کی کوریج کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ