18 جون، 2021 9:54 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84372047
0 Persons
پاکستان میں ایرانی صدارتی انتخابات کا آغاز

اسلام آباد، ارنا - پاکستان کے پانچ پولنگ اسٹیشنوں میں ایران کے  13 ویں صدارتی انتخابات جمعہ 18 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اسلام آباد اور تین دیگر پاکستانی شہروں میں مقیم ایرانیوں کی پُرجوش شرکت کے ساتھ آغاز ہوا۔

ایران کے  13 ویں صدارتی انتخابات کے لیے پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کی شرکت کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے شہروں میں پانچ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ جو مقامی وقت کے مطابق  صدارتی انتخابات کا عمل آٹھ بجے سے 18 بجے تک جاری ہو گا۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی دقائق میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق اس وقت ایران سمیت دنیا کے 133 ممالک بشمول بھی 13ویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور صرف تین ممالک بشمول کینیڈا ، سنگاپور اور بحرین میں منعقد نہیں ہوگا۔

آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہولت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں  جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں ۔ تین امیدواروں کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجانے کے بعد اب چار امیدوار سید ابراہیم رئيسی ، محسن رضائی ، قاضی زادہ ہاشمی اور عبدالناصر ہمتی میدان میں موجود ہیں 

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات اور شہری- دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کی کوریج کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha