18 جون، 2021 7:20 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84371695
0 Persons
ایران میں 13ویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں 13 ویں صدارتی انتخابات کے لئے رائے دہی کا آغاز جمعہ کے روز ہوگیا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران میں 13ویں صدارتی انتخابات اور 6 ویں شہری،دیہی اسلامی کونسلز (لوکل باڈیز) کے انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے کا عمل آج بروز جمعہ 7 بجے سے آغاز کیا گیا۔

صدارتی انتخابات کے لیے 66 پولنگ اسٹیشنز اور 76 سے زائد پولنگ اسٹیشنز شہري،ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات کے لیے تیار کئے گئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان  سعید خطیب زادہ کے مطابق ایرانی صدارتی انتخابات بیک وقت 133 غیر ملکی ممالک میں مقیم ایرانی شہریوں کیلیے منعقد ہو رہا ہے اور صرف تین ممالک بشمول کینیڈا ، سنگاپور اور بحرین میں منعقد نہیں ہوگا۔

خیال رہے ایران گارڈین کونسل نے ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے سات امیدوارں کے ناموں کو 25 مئی کو منظوری دے دی؛ جن میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ "ابراہیم رئیسی"، جوہری پروگرام کے سابق مذاکرات کار "سعید جلیلی"، پاسداران انقلاب فورسز کے سابق کمانڈر "محسن رضائی"، سابق رکن پارلیمان "علی رضا زاکانی"، موجودہ رکن پارلیمان "امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی"، سابق ریاستی گورنر "محسن مہر علی زادہ" اور ایران کے مرکزی بینک کے موجودہ سربراہ "عبد الناصر ہمتی" کے نام شامل ہیں۔ جن میں سے تین امیداور علی رضا زاکانی، سعید جلیلی اور  محسن مہر علی زادہ" صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha