ایسٹ جنیوا فلم فیسٹیول میں 2مختصر ایرانی فلموں کا انتخاب

تہران، ارنا- 2 ایرانی شارٹ فلمیں Yocheyed اور The spit'سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ 16 ویں ایسٹ فلم فیسٹیول کے لیے منتخب ہوگئیں۔

ایرانی خاتون 'سحر خوش چشمان' کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم Yocheyed اور آرمین رحیمیان اور عماد امامی‌نیا  کی فلم  The spit ایسٹ جنیوا فلم فیسٹیول کے 16 ویں مرحلے کے لیے منتخب ہوئیں۔

رنا کے مطابق 16 واں ایسٹ فلم فیسٹیول 21 سے 27 جون تک سوئس کے شہر جنیوا میں منعقد ہوگا۔

Yocheyed کی فلم اس سے پہلے 38 ویں فجر فلم فیسٹیول میں شرکت کرچکی ہے۔

اس فلم کے اداکار پیمان مقدمی، کیانا منتجبی، سیامک راشدی، مہدی ابوحمزہ و امیر اخوین ہیں۔

The spit' کی فلم نے بھی اس سے قبل 38 ویں تہران شارٹ فلم فیسٹیول ،  لٹویا کا دار الحکومت  ریگا کے25 ویں مختصر فلم فیسٹیول ، اطالوی کے دوسرا نوسٹالجیا فلم فیسٹیول اور 11 ویں شارٹ فلم اکیڈمی میں شرکت کی ہے

اس فلم کا واحد اداکار سام ولی پور ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://ur.irna.ir/news/84357144/-

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha