17 جون، 2021 2:23 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84371184
0 Persons
کورونا ویکسین کی سب سے بڑی کھیپ ملک پہنچی

تہران، ارنا -  اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں کورونا ویکسین کی آمد کے چوتھے مرحلے میں 1ملین ڈوز ویکسین ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئی۔

یہ بات محمد حسن قوسیان نے جمعرات کے روز کہی۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی کوششوں سے ایران میں کورونا ویکسین کی آمد کے چوتھے مرحلے میں آج بروز جمعرات 1 ملین ڈوز ویکسین پر مشمتل ایک کھیپ ملک پہنچ گئی جس کو وزارت کے عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا۔

ابھی تک ، ہلال احمر سوسائٹی نے بالترتیب تین مراحل میں 400ہزار ڈوز ویکسین کی ایک کھیپ اور 2 ملین ڈوز ویکسین کی دو کھیپوں کو خریدا ہے اور اس مرحلے میں بھی 1 ملین ڈوز ویکسین پر مشتمل ایک کھیپ کو خرید کر کے ملک میں منتقل کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اب تک ملک میں انجکشن ویکسین کی کل تعداد5 ملین اور242 ہزار اور922 ڈوز تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://ur.irna.ir/news/84357144/-

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha