ایرانی خاتون کی ایشین تائیکوانڈو مقابلوں کی تیسری پوزیشن

سمنان، ارنا – صوبے سمنان کی تائیکوانڈو تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایشیائی تائیکوانڈو مقابلوں مین ایرانی خاتون غزل سلطانی نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

یہ بات سعید نوروزی گزشتہ روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے سمنان سے تعلق رکھنے والی خاتون غزل سلطانی  لبنان میں ہونے والے ایشیائی تائیکوانڈو کے مقابلوں میں مائنس 53 کلوگرام کے زمرے میں تیسری پوزیشن پر آگئی۔

غزل سلطانی نے ان مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں ویت نام کے حریف کو ہرا کر ایک کانسی  کے تمغے پر قبضہ جمالیا۔

سلطانی سیمی فائنل کے مرحلے میں چین تائپی حریف کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی۔

ایشیائی تائیکوانڈو مقابلوں کا چھٹا مرحلہ بیروت میں منعقد ہوا جس میں 20 ممالک کے 84 کھیلاری شریک تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://ur.irna.ir/news/84357144/-

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha