ایران کو ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے پہلے دن میں 6 رنگے برنگے تمغے حاصل

تہران، ارنا- ایرانی کھیلاڑیوں نے بیروت میں منعقدہ 24 ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے پہلے دن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 رنگے برنگے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، 24 ویں ایشین تائیکوانڈو چییمپئن شپ کا اج بروز بدھ کو 21 ممالک سے آئے ہوئے 189 کھیلاڑیوں کی شرکت سے لبنانی دارالحکومت بیروت میں انعقاد کیا گیا اور یہ تین دنوں تک جاری رہے گا۔

ان مقابلوں میں ایران سے خاتون کھیلاڑی  نگار اسماعیلی" نے -64 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی مکمل کہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

نیز ایران سے "حسین لطفی" نے -54 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چابندی کے تمغے کا حصول کیا۔

اس کے علاوہ دیگر خاتون ایرانی کھیلاڑیوں "غزل سلطانی"، "ناہید کیانی"، فرشتہ خزائی" اور "زینب اسماعیلی" نے بھی بالترتیب -53، -57، -64 اور -73 کی کیٹیگریز میں 4 کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ "فریبر عسگری" ایران کے مردوں کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں اور "مہرو کمرانی" بھی خواتین کی تائیکوانڈو ٹیم کی سربراہی کرتی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha