تہران اور ہیلسنکی کا آرٹس اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

تہران، ارنا- ایران نیاوران کلچرل سنٹر اور فن لینڈ کے سفارت خانے نے ثقافتی اور فنکارانہ تعاون کو مضبوط کرنے اور وسعت دینے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے اور پہلے مرحلے میں فننش کے مشہور معمار کے کاموں کی نمائش کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، نیاوران کلچرال سنٹر کے ڈائریکٹر "رضا اسلامی" اور ایران میں تعینات فن لینڈ کے سفیر" کیو نوروانتو" نے اس تعاون کی یادداشت پر دستخط کی جس کی تقریب میں کچھ ایرانی فنکار اور ثقافتی شخصیات شریک تھے۔

اس تعاون کی یادداشت کے مطابق نیاوران کلچرال سنٹر اور فینیش سفارتخانے کے مابین ثقافتی اور فنکارانہ تعاون کے پہلے مرحلے میں، فننش کے مشہور معمار "الور الٹو" کے کاموں کی نمائش جولائی میں اس ثقافتی مرکز میں منعقد ہوگی۔

اس عمدہ معمار نے اپنے 78 برسوں کے دوران دنیا کے فن تعمیر کیلئے قیمتی خدمات انجام دیں؛ انہوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں قیمتی عمارتیں اور یادگاریں چھوڑی ہیں؛ ان کے فن اور مہارت کی قدر اس قدر تھی کہ فن لینڈ کی ایک یونیورسٹی ان کے نام پر رکھی گئی۔

واضح رہے کہ ہیوگو الور ہنرک الٹو 1898ء میں پیدا ہوئے اور وہ جدید فن تعمیر کے علمبرداروں میں سے ایک تھے؛ انہوں نے 1916ء میں ہیلسنکی پولی ٹیکنک کالج میں تعلیم حاصل کی اور 192ء میں گریجویشن ہوئے؛ وہ آرمس لنگرین اور لارس سونک کے طالب علم تھے؛ انہوں نے ایک دہائی تک پورے اسکینڈینیویا، وسطی یورپ اور اٹلی کا سفر کیا اور گوٹھینبرگ نمائش کی منصوبہ بندی کے دفتر میں مختصرا کام کیا۔

تہران اور ہیلسنکی کا آرٹس اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha