امریکہ میں 27 پولنگ  اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں: اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے امریکہ میں  27 پولنگ  اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جو مقیم ایرانی شہری انتخابات کی شرکت کیلیے اپنے ووٹ کو ڈال سکتے ہیں۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدارتی انتخابات کا جیسے دوسرے ممالک میں بھی امریکہ میں انعقاد ہوگا۔

تخت روانچی نے کہا کہ صبح 8 بجے سے 18 صوبوں کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی میں بھی  ہم 13 ویں صدارتی انتخابات کا آغاز دیکھیں گے۔

یقینا صوبوں میں صورتحال مختلف ہے اور کچھ ریاستوں جیسے کیلیفورنیا میں ہماری تین شاخیں ہیں اور وہاں ایک سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز موجود ہیں۔
تخت راونچی نے کینیڈا میں مقیم ایرانیوں کے لئے صدارتی انتخابات کے انعقاد کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کینیڈا کی حکومت نے ایرانی صدارتی انتخابات کے انعقاد پر اتفاق نہیں کیا اور بہت سے ایرانی کینیڈا میں رہتے ہیں اور انتخاب میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ لہذا ، ہم نے بفیلو میں ایک پولنگ اسٹیشن کو قائم کیا ہے جو کینیڈا کی سرحد کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے مختلف حصوں میں مجموعی طور پر 27 پولنگ اسٹیشن ہیں اور یہ ایرانی باشندوں کے لئے انتخابات اور خود ارادیت میں حصہ لینے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔

ایران کے جنرل الیکشن آفس کے اعلامیہ نمبر 15 کے مطابق گارڈین کونسل کی جانب سے آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے 7 حتمی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی توثیق کردی گئی ہے.
اس فہرست میں موجودہ پارلیمنٹ کے نمائندے اور پارلیمنٹ کے ریسرچ سنٹر کے سربراہ 'علیرضا زاکانی' (امیدوار کا کوڈ 55 )، ایرانی ایکسپیڈیسی کونسل کے ممبر سعید جلیلی (امیدوار کا کوڈ 22)، ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رییسی (امیدوار کا کوڈ 33)، ایکسپیڈیسی ڈسرنسمنٹ کونسل کے سکریٹری 'محسن رضایی قائد'(امیدوار کا کوڈ 44)، سابق نائب ایرانی صدر اور جسمانی تعلیم کی تنظیم کے سابق سربراہ 'محسن مہرعلیزادہ'(امیدوار کا کوڈ 77 )، ایرانی سینٹرل بینک کے سربراہ 'عبدالناصر ہمتی' (امیدوار کوڈ 88) اور ایرانی پارلیمنٹ کا رکن اور پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر امیرحسین قاضی  زادہ ہاشمی (امیدوار کا کوڈ 66) کے نام شامل ہیں۔

ایرانی آئین کے آرٹیکل 66 کے مطابق صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم باضابطہ طور پر وزارت داخلہ کے ذریعہ اپنے ناموں کے اعلان کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے اور ووٹنگ کے آغاز سے 24 گھنٹے قبل ختم ہوجاتی ہے۔

ياد رہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں آئندہ( 13 ویں) صدارتي انتخابات اور6 ویں شہري،ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 18 جون كو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسي دن چار پارليماني حلقوں ميں ضمني انتخابات بھي منعقد ہوں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://ur.irna.ir/news/84357144/

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha