ایرانی پیراتائیکوانڈو ٹیم نے ایشیائی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- ایرانی پیراتائیکوانڈو ٹیم نے 4 طلائی، ایک چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیتنے سے چٹھی بار کیلئے ایشیائی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایشیائی پیراتائیکوانڈو مقابلوں کا آج بروز منگل کو 20 ممالک سے آئے ہوئے 84 کھیلاڑیوں کی شرکت سے لبنانی دارالحکومت بیروت میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایران سے "مہدی پوررہنما"، "اصغر عزیزی"، "سعید صادقیان" اور "مہتاب نبوی" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 طلائی تمغے جیت لیے۔ نیز "حامد حق شناس" ایک چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کے علاوہ دو دیگر ایرانی کھیلاڑیوں "مہدی بہرامی آذر" اور "رایحہ شہاب" نے 2 کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

ان کامیابیوں کے حصول سے ایرانی پیراتائیکوانڈو ٹیم نے چٹھی بار کیلئے ایشیائی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

خیال رہے کہ قازقستان اور ترکی کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ ان مقابلوں میں ایرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ "پیام خانلری" کو سب سے بہترین کوچ اور ایرانی کھیلاڑی "اصغر عزیزی" کو سب سے تکنیکی کھیلاڑی کے طور پر چن لیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha