دنیا کے 226 ذرائع ابلاغ کے 500 صحافی ایرانی انتخابات کو کوریج دیں گے

تہران - ارنا - ایران کی وزارت ثقافت کے شعبہ غیرملکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات اور شہری-دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کو کوریج دیں گے۔

"محمد خدادادی" نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باوجود دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13ویں صدارتی انتخابات اور شہری-دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کو کوریج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ذرائع ابلاغ دنیا کے 39 ممالک سے ہیں اور ان کی آمد اور سرگرمیوں کیلئے ضروری ہم آہنگی فراہم کی گئی ہے۔

خدادادی نے کہا کہ غیر ملکی صحافیوں کا ملک میں داخلہ صرف منفی کورونا ٹیسٹ کیساتھ ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے 336 غیر ملکی صحافی، تہران میں مقیم ہیں اور 160 سے زیادہ غیر ملکی صحافیوں کو پریس ویزا بھی جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائندے امریکہ، برطانیہ، اٹلی، بحرین، بیلجیم، ترکی، ناروے، سویڈن، ڈنمارک، چین، روس، جاپان، سوئٹزرلینڈ، فرانس، جرمنی، آسٹریا، اسپین، آسٹریلیا، نیدرلینڈز، قطر، جنوبی کوریا، شمالی کوریا، کینیڈا، کولمبیا، کویت، لبنان، لکسمبرگ، پاکستان، نائیجیریا، آذربائیجان، افغانستان، آرمینیا، کرغیزستان، عراق، عمان، متحدہ عرب امارات، فلسطین اور شام سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدراتی انتخابات کا 18 جون کو ملک بھر میں انعقاد کیا جائے گا۔

خیال رہے ایران گارڈین کونسل نے ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے سات امیدوارں کے ناموں کو 25 مئی کو منظوری دے دی؛ جن میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ "ابراہیم رئیسی"، جوہری پروگرام کے سابق مذاکرات کار "سعید جلیلی"، پاسداران انقلاب فورسز کے سابق کمانڈر "محسن رضائی"، سابق رکن پارلیمان "علی رضا زاکانی"، موجودہ رکن پارلیمان "امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی"، سابق ریاستی گورنر "محسن مہر علی زادہ" اور ایران کے مرکزی بینک کے موجودہ سربراہ "عبد الناصر ہمتی" کے نام شامل ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha