پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کی یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے افغان امور سے ملاقات

اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور سے ایک ملاقات کے دوران ان سے افغان امن عمل کی تازہ ترین تبدیلیوں پر گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق، "سید محمد علی حسینی" نے آج بروز منگل کو یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور "توماس نیکلاسون" اور پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی خاتون سفیر "آندرولا کامینارا" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حسینی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں اس ملاقات سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے عہدیدراوں سے افغان امن عمل پر تعمیری مذاکرات ہوئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور نے پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور سے بھی ملاقات کی اور ان سے افغان امن عمل میں ترقی لانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور "محمد صادق" نے مارچ میہنے میں ایرانی حکام سے ملاقات کے مقصد سے تہران کا دورہ کیا۔

اس سے پہلے ایران اور پاکستان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے نومبر 2020 میں ظریف کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی جس میں افغان امن عمل اور اس حوالے سے باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha