15 جون، 2021 4:01 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84367755
0 Persons
ایران اور عمان کا تعاون بڑھانے پر زور

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور اور عمانی وزیر خارجہ نے ایک ملاقات میں، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کا جائزہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق، عمان کے دورے پر آئے ہوئے "علی اصغر خاجی" نے آج بروز منگل کو مسقط میں "بدربن حمد البوسعیدی" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے علاقے کے حالیہ مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی دوستانہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

اس کے علاوہ منعقدہ اس اجلاس میں دیگر عمانی عہدیدار شریک تھے اور اس میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے اس اجلاس میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کا جائزہ لیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha