تین ایرانی فلموں کی تین یورپی میلوں میں نمائش ہوں گی

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی تین فلموں "Passport"،"Talker" اور"Holy Bread" کو تین یورپی فلم فیسٹیولز میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی ہدایتکار "کوشا افراسیابی" کی بنائی گئی شارٹ فلم Passport کو سپین میں منعقدہ ایسلانٹیا میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اس فلم فیسٹیول کے چوتھے دور کا 3 جولائی کو سپین میں انعقاد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ دیگر ایرانی ہدایتکار "مہران رنجبر" کی بنائی گئی فلم Talker کو سپین میں منعقدہ 36 ویں cinema jove فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ اسپین کا ایک سب سے اہم میلہ ہے، جو ہر سال ویلینشیا میں دنیا بھر کے فلم سازوں سے ملنے کیلئے منعقد کیاجاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی فلم Talker کو اس سے پہلے متعدد بین الاقوامی میلوں کے ایوراڈ سے نوازا گیا ہے۔

نیز  مرحوم ایرانی فنکار "رحیم ذبیحی" کی بنائی گئی دستاویزی فلم Holy Bread کی کروشیا میں منعقدہ زگریب ڈاکس فلم فیسٹیول میں نمائش ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ زگریب ڈوکس فلم فیسٹویل کا 13 سے 20 جون تک کروشیا میں انعقاد کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha