ایران جلد ہی دنیا میں کورونا ویکسین تیار کرنے والا بڑا ملک بن جائے گا

کاشان، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ایران موسم گرما کے آخر تک دنیا میں کورونا ویکسین تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

یہ بات ڈاکٹر سعید نمکی نے منگل کے روز کاشان میں ثامن الحج (ع) اسپتال کے افتتاح  اور علاقے  آران  و بیدگل میں امام حسن (ع) اسپتال کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دن رات کوششوں کے ساتھ ، ہم نے 20 سالہ راستے کو ایک سال میں طے کیا اور آج ہم ملک میں تیار شدہ ویکسین کی تقسیم کو دیکھ رہے ہیں۔

نمکی نے کہا کہ ایران آئندہ تین ماہ کے اندر دنیا میں کورونا ویکسین تیار کرنے والا بڑا ملک بن جائے گا جبکہ آئندہ چھ ماہ کے اندر ترجیحی لسٹ میں شامل تمام افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ایرانی ویکسینوں کے دوسرے گروپ کو تقسیم کے لئے لائسنس دیا جائے گا اور ایرانی ویکسینوں کے دیگر گروپوں کو بھی لائسنس دیا جائےگا۔

ڈاکٹر نمکی نے کہا کہ غیر ملکی ویکسینوں کے داخلے  کے لیے بعض غیر ملکی ممالک کی وعدہ خلافی کی وجہ سے پیش ہونے والا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور اس ہفتے سے ہمیں تقسیم کے لئے کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha