جرمن ائیرلائن لوفتھانسا کا ایران میں اپنی پروازوں میں اضافہ

تہران، ارنا- ایران سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے مستقبل قریب میں جرمن ائیرکمپنی لوفتھانسا کی پروازوں کی تعداد میں اضافے کا بیان کرتے ہوئے کہا لوفتھانسا ایئرلائن کی پروازیں، جو پہلے ایران کی فضائی سرحد پر معطل کی گئی تھیں وہ بھی دوبارہ بحال ہوجائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق، 15 ماہ کے وقفے کے بعد، 16 اپریل کو جرمن ائیرلائن کمپنی لوفتھانسا کی پروازیں، امام خمینی ایئر پورٹ سے دوبارہ شروع ہوگئیں۔

اسی دوران، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آسٹرین ہوائی جہاز کی واپسی کیلئے اپنی کوششیں شروع کیں، جو اس سے قبل شیڈول کے مطابق، ویانا- تہران اور اس کے برعکس کی روٹ پر امام خمینی ایئرپورٹ سے پروازیں چلاتی تھیں۔

اس حوالے سے "محمد حسن ذیبخش" نے پیر کے روز ارنا نمائندے سے ایران میں غیر ملکی کمپینوں کی موجودگی کی تازہ ترین صورتحال و نیز لوفتھانسا کی پروازوں کے شیڈول سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ لوفتھانسا ایئر لائن کی درخواست پر یہ پروازیں، فرینکفرٹ سے تہران جانے والی تین پروازوں کیساتھ دوبارہ شروع ہوگئیں؛ جو بالرتیب 16 اپریل، 4 اور 7 مئی میں ہوئیں اور پروازوں کے بڑھتے ہوئے طلب کے سبب یکم جون سے فلائٹ میں اضافے کے منصوبے کا جائزہ لینے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

ذیبخش نے کہا کہ لوفتھانسا کی پروازیں اب ہفتے میں تین دن چلتی ہیں اور اسے ہفتے میں پانچ دن تک بڑھایا جانا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha