ایران میں کورونا وبا کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا سے متاثرہ 119 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک میں 82 ہزار افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، 13 سے 14 جون تک ملک میں 10 ہزار 715 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں ایک ہزار 246 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس رپورت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 3 ملین 39 ہزار 432 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اب تک کوورنا سے متاثرہ 2 ملین 666 ہزار 601 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں؛ تا ہم اس وبا کا شکار 3 ہزار 416 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر نگرانی ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک ملک میں کوویڈ -19 کے 21 ملین 619 ہزار 536 تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں 4 ملین 354 ہزار 455 افراد کو، کوورنا ویکسین کی پہلی خوارک کی انجکشن ہوگئی ہے ، نیز 851 ہزار 207 افراد کو بھی اس ویکسن کی دوسری خوارک کی انجکشن ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اب ملک میں انجکشن ویکسین کی کل تعداد 5 لاکھ 205 ہزار 652 خوراکوں تک پہنچ گئی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha