دنیا بھر میں ایرانی انتخابات کے لئے 234 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی وزات خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کہ بیرون ملک میں مقیم 3 ملین اور 500 ایرانی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں اور دنیا بھر میں ایرانی انتخابات کے لئے 234 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز پیر صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں انتخابات کے بارے میں گفتگو کرتے ہو‏ئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک میں مقیم ساڑھے تین ملین ایرانی شہری انتخابات کے لیے شرکت کر سکتے ہیں اور دنیا بھر میں ایرانی انتخابات کے لئے 234 پولنگ اسٹیشنز تیار کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ انتخابات بہت اہم ہے اور میکرو مینجمنٹ کے شعبے میں ملک کی سرنوشت کا تعین کرے گا۔

خطیب زادہ نے بتایا کہ ایرانی عوام تمام تاریخی روایتوں اور وقائع میں پرجوش شرکت کی ہے اور بیلٹ باکسز کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق ملک کی سرنوشت  اور آئندہ کا تعین کیا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ جمعہ کا دن ایرانی تاریخ میں ایک اور قومی دن ہے اور ایرانی عوام قومی مفادات کا پیچھا کر رہے ہیں اور جمعہ کا دن اپنی شاندار موجودگی کا مظاہرہ کریں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ تقریبا تمام ممالک میں بیلٹ بکس موجود ہیں لیکن  تین ممالک میں انتخابات کے انعقاد کا امکان نہیں ہے، جن میں سب سے اہم کینیڈا ہے۔ پچھلے دور میں بھی اس ملک نے اس سلسلے میں ضروری تعاون نہیں کیا۔ نیو یارک میں ایرانی مشن نے اس سلسلے میں اپنے ہم منصب سے مشاورت کر کے ایک باضابطہ خط بھی بھیجا ہے لیکن کینیڈا کی حکومت نے تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایران کے جنرل الیکشن آفس کے اعلامیہ نمبر 15 کے مطابق گارڈین کونسل کی جانب سے آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے 7 حتمی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی توثیق کردی گئی ہے.
اس فہرست میں موجودہ پارلیمنٹ کے نمائندے اور پارلیمنٹ کے ریسرچ سنٹر کے سربراہ 'علیرضا زاکانی' (امیدوار کا کوڈ 55 )، ایرانی ایکسپیڈیسی کونسل کے ممبر سعید جلیلی (امیدوار کا کوڈ 22)، ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رییسی (امیدوار کا کوڈ 33)، ایکسپیڈیسی ڈسرنسمنٹ کونسل کے سکریٹری 'محسن رضایی قائد'(امیدوار کا کوڈ 44)، سابق نائب ایرانی صدر اور جسمانی تعلیم کی تنظیم کے سابق سربراہ 'محسن مہرعلیزادہ'(امیدوار کا کوڈ 77 )، ایرانی سینٹرل بینک کے سربراہ 'عبدالناصر ہمتی' (امیدوار کوڈ 88) اور ایرانی پارلیمنٹ کا رکن اور پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر امیرحسین قاضی  زادہ ہاشمی (امیدوار کا کوڈ 66) کے نام شامل ہیں۔

ایرانی آئین کے آرٹیکل 66 کے مطابق صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم باضابطہ طور پر وزارت داخلہ کے ذریعہ اپنے ناموں کے اعلان کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے اور ووٹنگ کے آغاز سے 24 گھنٹے قبل ختم ہوجاتی ہے۔

ياد رہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں آئندہ( 13 ویں) صدارتي انتخابات اور6 ویں شہري،ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 18 جون كو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسي دن چار پارليماني حلقوں ميں ضمني انتخابات بھي منعقد ہوں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://ur.irna.ir/news/84357144/

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha