59 ملین سے زیادہ افراد ووٹ دے سکتے ہیں

تہران، ارنا-  ایران چیف آف الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا  ہے کہ ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات میں 59 ملین سے زیادہ افراد ووٹ دے سکتے ہیں۔

یہ بات جمال عرف نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 59 ملین اور 310ہزار ووٹر 18 جون کو( 13 ویں) صدارتي انتخابات اور6 ویں شہري،ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 59 ملین سے زیادہ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں اور اہل ووٹرز میں سے ایک ملین اور 392 ہزار  اور148 افراد پہلی بار کے لیے ووٹ دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے صدارتی انتخابات کے لیے 67 ہزار سے زیادہ بیلٹ باکسز، شہري،ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے لیے 75 ہزار بیلٹ باکسز تیار کیے ہیں  اور پوری دنیا میں 450 ہزار بیلٹ باکسز کا قیام کیا گیا ہے۔

انہوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے اہل افراد کے بارے میں کہا کہ 59 ملین اور 310 ہزار اور 307 مرد اور 29 ملین 980 ہزار 38 خواتین ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ایک ملین اور 392 ہزار  اور148 افراد پہلی بار کے لیے ووٹ دیں گے جن میں سے 706 ہزار مرد اور باقی خواتین ہیں۔

ایران کے جنرل الیکشن آفس کے اعلامیہ نمبر 15 کے مطابق گارڈین کونسل کی جانب سے آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے 7 حتمی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی توثیق کردی گئی ہے.
اس فہرست میں موجودہ پارلیمنٹ کے نمائندے اور پارلیمنٹ کے ریسرچ سنٹر کے سربراہ 'علیرضا زاکانی' (امیدوار کا کوڈ 55 )، ایرانی ایکسپیڈیسی کونسل کے ممبر سعید جلیلی (امیدوار کا کوڈ 22)، ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رییسی (امیدوار کا کوڈ 33)، ایکسپیڈیسی ڈسرنسمنٹ کونسل کے سکریٹری 'محسن رضایی قائد'(امیدوار کا کوڈ 44)، سابق نائب ایرانی صدر اور جسمانی تعلیم کی تنظیم کے سابق سربراہ 'محسن مہرعلیزادہ'(امیدوار کا کوڈ 77 )، ایرانی سینٹرل بینک کے سربراہ 'عبدالناصر ہمتی' (امیدوار کوڈ 88) اور ایرانی پارلیمنٹ کا رکن اور پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر امیرحسین قاضی  زادہ ہاشمی (امیدوار کا کوڈ 66) کے نام شامل ہیں۔

ایرانی آئین کے آرٹیکل 66 کے مطابق صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم باضابطہ طور پر وزارت داخلہ کے ذریعہ اپنے ناموں کے اعلان کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے اور ووٹنگ کے آغاز سے 24 گھنٹے قبل ختم ہوجاتی ہے۔

ياد رہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں آئندہ( 13 ویں) صدارتي انتخابات اور6 ویں شہري،ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 18 جون كو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسي دن چار پارليماني حلقوں ميں ضمني انتخابات بھي منعقد ہوں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha