ایران تائیکوانڈو کے دو بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کرے گا

تہران، ارنا- ایشین تائیکوانڈو یونین کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کو ورلڈ فیڈریشن کپ اور ایشین کلب کپ کی میزبانی کیلئے چن لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایشین تائیکوانڈو یونین کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس، آج بروز اتوار کی صبح کو بیروت کے رویال ہوٹل میں اس یونین کے صدر "کی سوک لی"، نائب صدر "سید محمد پولاد گر"، سیکریٹری جنرل "جونک ہون کیم" اور ایشین تائیکوانڈو یونین کے دیگر ممبران کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔

منعثدہ اس اجلاس میں جنوبی کوریا کو 2022ء ایشین چیمپین شپ کی میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا اور ایران کو ورلڈ فیڈریشن کے صدر کپ کے چھٹے دور اور 2022ء کے ایشین کلب کپ کے بارہویں راؤنڈ کی میزبانی کیلئے چن لیا گیا۔

اس کے علاوہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ چینی تائپی، ایشین اوپن (جی ون) کے پانچویں راؤنڈ کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران نے 2019ء میں تین مقابلوں بشمول ورلڈ کپ، ایشین کلب کپ اور فجر کپ کی میزبانی کی۔

اس کے علاوہ 2020ء میں ایران کو ایشین فری گیمز (جی ون) کے تیسرے راؤنڈ اور ایشین کلبز کپ (جی ون) تائیکوانڈو کے دسویں راؤنڈ کی میزبانی کرنا تھی، جس کی کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی اور یہ ستمبر میں کیش کی میزبانی میں منعقد ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha