ایران کی افغانستان کی طبی مراکز میں آکسیجن کیپسول کی فراہمی میں مدد

کابل، ارنا- افغان وزارت صحت کے قائم مقام نے کہا ہے کہ ایران، ازبکستان اور تاجکستان نے اس ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے آکسیجن کیسپول کی فراہمی کی مدد کی۔

ان خیالات کا اظہار "وحید مجروح" نے اتوار کے روز کابل میں تعینات ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، روزانہ دو مائع آکسیجن ٹینکرز کو شمالی اور مغربی افغانستان میں بھیجتا ہے اور اس کے علاوہ ، ایران سے خریدی گئیں 4،500 آکسیجن کیپسول جلد ہی ملک میں داخل ہوجائیں گی۔

مجروح نے کہا کہ اس کے علاوہر روزانہ 300 آکسجین کیپسول کی فراہمی کیلئے افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا گیاہے۔

واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل تنظیم نے گزشتہ روز کے دوران، کورونا سے متارہ بیماروں کے علاج کیلئے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی تنقید کرتے ہوئے اس کی جلد از جلد فراہمی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں کورونا کا شکار افراد کی موت میں آئے دن بڑھتی رہتی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، اس ملک میں کورونا سے متاثرہ 85 افراد جاں بحق ہوگئے و نیز ایک ہزار 597 افراد بھی اس وبا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha