"سردار دلہا" نامی ایرانی دستہ ٹوکیو پیرا اولمپکس کیلئے روانہ ہوگا

تہران، ارنا - "سردار دلہا" نامی ایرانی دستہ 70 سے زائد کھیلاڑیوں اور تکنیکی عملے کی موجودگی کے ساتھ پیرا اولمپکس کی شرکت کیلیے ٹوکیو روانہ ہوگا۔

ایرانی دستہ 'سردار دلہا' کے نام سے 70 سے زائد کھیلاڑیوں اور تکنیکی عملے کے ساتھ ٹوکیو پیرا اولمپک کے مقابلوں کی شرکت کیلیے ٹوکیو روانہ ہوجائے گا۔

کھیلوں میں شہدا کے عظیم مقام کے اعزاز اور شہادت و ایثار کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے قومی پیرالمپک کمیٹی کی جانب سے پیرا ایشین اور پیرا اولمپک مقابلوں میں بھیجے جانے والے دستوں کا نام اسلامی ایران کے شہداء کا نام رکھا جائے گا۔

اس کمیٹی کے عہدیداروں کے فیصلے کے ساتھ ایرانی قافلہ شہید جنرل حاج "قاسم سلیمانی" کے نام سے سجایا گیا۔ شہید قاسم سلیمانی قدس فورس کا کمانڈر تھا جسے امریکیوں نے گزشتہ سال بغداد ایئرپورٹ پر شہید کردیا۔

اس سے قبل 2016 کو ریو پیرالمپکس کے مقابلوں کی شرکت کےلیے ایرانی قافلے کو منا کے شہدا کا نام رکھا گیا تھا۔

ٹوکیو پیرا اولمپک ٹورنامنٹ ستمبر میں جاپان میں منعقد ہوگا جس میں ایران کے 59 کھیلاڑی اور 20 کوچز شرکت کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha