پاکستان میں مقیم ایرانی شہری آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں

اسلام آباد، ارنا - پاکستان میں مقیم ایرانی شہری 18 جون کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم ایرانی شہری 18 جون کے 13 ویں صدارتی الیکشن کی پرجوش شرکت کیلیے تیاری کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے اور پاکستان کی چار صوبوں کے مراکز میں ہمارے ملک کے قونصل خانوں نے حالیہ دنوں میں جاری کردہ ایک اعلامیہ میں ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں جوش و خروش سے حصہ لینے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمدعلی حسینی پاکستان کے دارالحکومت میں ایگزیکٹو بورڈ آف الیکشنز کی سربراہی کریں گے۔

ہمارے ملک کے سفیر نے ایران کے صدارتی انتخابات میں اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر شہروں میں مقیم اپنے ہم وطنوں کی بھرپور شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔

ووٹ ڈالنے کی کم از کم عمر 18 سال ہے اور وہ افراد جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ہے وہ ووٹ ڈالنے کے لئے پاسپورٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

 ملک میں 59ملین 310 ہزار 307 سے زیادہ افراد آئندہ انتخابت میں ووٹ دے سکتے ہیں اور ملک بھر میں 72 ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز ووٹ ڈالنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

ایران کے جنرل الیکشن آفس کے اعلامیہ نمبر 15 کے مطابق گارڈین کونسل کی جانب سے آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے 7 حتمی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی توثیق کردی گئی ہے.
اس فہرست میں موجودہ پارلیمنٹ کے نمائندے اور پارلیمنٹ کے ریسرچ سنٹر کے سربراہ 'علیرضا زاکانی' (امیدوار کا کوڈ 55 )، ایرانی ایکسپیڈیسی کونسل کے ممبر سعید جلیلی (امیدوار کا کوڈ 22)، ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رییسی (امیدوار کا کوڈ 33)، ایکسپیڈیسی ڈسرنسمنٹ کونسل کے سکریٹری 'محسن رضایی قائد'(امیدوار کا کوڈ 44)، سابق نائب ایرانی صدر اور جسمانی تعلیم کی تنظیم کے سابق سربراہ 'محسن مہرعلیزادہ'(امیدوار کا کوڈ 77 )، ایرانی سینٹرل بینک کے سربراہ 'عبدالناصر ہمتی' (امیدوار کوڈ 88) اور ایرانی پارلیمنٹ کا رکن اور پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر امیرحسین قاضی  زادہ ہاشمی (امیدوار کا کوڈ 66) کے نام شامل ہیں۔

 ایرانی آئین کے آرٹیکل 66 کے مطابق صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم باضابطہ طور پر وزارت داخلہ کے ذریعہ اپنے ناموں کے اعلان کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے اور ووٹنگ کے آغاز سے 24 گھنٹے قبل ختم ہوجاتی ہے۔

ياد رہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں آئندہ( 13 ویں) صدارتي انتخابات اور6 ویں شہري،ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 18 جون كو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسي دن چار پارليماني حلقوں ميں ضمني انتخابات بھي منعقد ہوں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://ur.irna.ir/news/84357144/

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha