اعلی ایرانی مذاکرات کار ویانا پہنچ گئے/ مذاکرات کا چھٹا دور آج آغاز ہوگا

تہران، ارنا - ایران کے نائب وزیر خارجہ اور مذاکرات کار سید عباس عراقچی جوہری معاہدے کی بحالی کے بارے میں مذاکرات کے لئے ویانا پہنچ گئے۔

سید عباس عراقچی نے آج بروز ہفتہ جوہری معاہدے کے مذاکرات کے چھٹے دور کی شرکت کے لیے آسٹریا کےدار الحکومت ویانا کا دورہ کیا۔

امریکی پابندیوں کے خاتمے اور اس ملک کی جوہری معاہدے میں ممکنہ واپسی کے لیے ایران اور پی 5 + 1 گروپ کے درمیان مذاکرات کے چھٹے دور کا آج سہ پہر ویانا میں جوہری معاہدے کے جوائنٹ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کے ساتھ شروع ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی کیلیے ایران اور پی 5 + 1 گروپ کے درمیان مذاکرات 2 اپریل سے آغاز کیا گیا ہے۔

اس مذاکرات کا اجلاس کا پہلا دور آن لائن منعقد ہوا اور مذاکرات کے دیگر ادوار ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے ویانا میں منعقد ہوئی۔ امریکہ اس اجلاس میں بالواسطہ طور پر موجود ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://ur.irna.ir/news/84357144/

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha