ایران میں منعقدہ گراس اسکینگ ورلڈ کپ میں 15 ممالک حصہ لیں گے

کرج، ارنا- گراس اسکینگ ورلڈ کپ کے فائنل مقابلوں کا ستمبر میں ایران کی دیزین اسکی ریزورٹ میں انعقاد کیا جائے گا جس میں 15 ممالک کے نمائندے حصہ لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبے البرز میں واقع بین االاقوامی دیزین اسکی ریزورٹ کمپلکس کے سربراہ "صادق کلہر" نے جمعہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے دیزین اسکی ریزورٹ میں تربیتی کیمپوں کا آغاز ہوتا ہے۔

کلہر نے کہا کہ گراس اسکینگ ورلڈ کپ کے مقابلوں کے فائنل میں لگ بھگ 45 مرد اور خواتین کھیلاڑی، سپرلیگ، اسپیڈ، بگ اسپلیل اور سمال سرپل کے حصوں میں مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں میں ایران، آسٹریا، جرمنی، چیک، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، فرانس، سلوواکیا، ترکی، سوئڈن اور جاپان کے نمائندے حصہ لیں گے۔

کلہر نے مزید کہا کہ دیزین اسکی ریزورٹ میں ٹولپس فیسٹیول کا بھی آغاز ہوگیا ہے جس میں 12 ملین پھول بشمول دنیا کے پہاڑوں کا سب سے بڑا پھول، موجود ہیں اور یہ فیسٹیول موسم گرما کے آخر تک جاری رہے گا۔

بین الاقوامی دیزین اسکی ریزورٹ کمپلکس کے سربراہ نے کہا کہ رواں سال کے دوران، ٹولپس فیسٹیول کے انعقاد سے 100 سے زائد افراد کیلئے براہ راست روزگار کی فراہمی ہوئی۔

واضح رہے کہ دیزین اسکی ریزورٹ، شہر کرج کے شمال مشرق سے دور 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ سمندر کی سطح سے 2 ہزار  میٹر 650 سے 3 ہزار 600 میٹر تک بلند ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha