ایران ایک مستحکم اور مضبوط عراق کی حمایت کرتا ہے: ترجمان محکمہ خارجہ

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی حکام کیساتھ حالیہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کی توسیع سے اتفاق کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، ایک مستحکم اور مضبوط عراق کی حمایت کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار عراق کے دورے پر آئے ہوئے "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دورہ عراق اور عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین"، وزیر ثقافت "حسن ناظم" اور محکمہ خارجہ کے دیگر عہدیدراوں سے ملاقاتوں پر بہت خوش ہیں۔

خطیب زادہ نے عراقی حکام سے اپنے حالیہ مذاکرات کے نتائج سے متعلق کہا کہ ہم نے تہذیب، ثقافت، آرٹس اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایک مستحکم اور مضبوط عراق کی حمایت کرتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha