کراچی میں تعینات نئے ایرانی قونصل جنرل کا پاکستان سے تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی کے اقتصادی دل کا شہر کراچی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل نے دونوں ملکوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار "حسن نوریان" نے آج بروز جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

وہ اس سے پہلے وزارت خارجہ کے پاسپورٹ آفس کے سربراہ اور بھارتی شہر حیدرآباد میں بطور ایرانی قونصل جنرل کے فرائض سرانجام دے چکے تھے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان میں اپنے دوسرے سفارتی میشن کے آغاز سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان میں بے پناہ صلاحتیں ہیں جن کو باہمی تعاون کے فروغ میں بروئے کار لانا ہوگا۔

نوریان نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارتی مشن، مشترکہ مقاصد کے حصول سے پاکستان کے صوبائی عہدیداروں سے تعاون پر پختہ عزم رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں تعینات سابق ایرانی قونصل جنرل "احمد محمدی" گزشتہ شمسی سال کے دوران، اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha