ایران میں 500 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل دواؤں کے پودوں کی برآمدات

گنبد کاووس، ارنا- ایران میں رواں شمسی سال کے ابتدا سے اب تک 400 ہزار ٹن دواؤں کے پودوں کی پیداوار کی گئی ہے جن میں سے 100 ہزار ٹن سے زائد کی برآمدات ہوئی ہیں جس کی مالی شرح 500 ملین ڈالر ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ زارعت میں دواؤں کے پودوں کے منصوبے کو نافذ کرنے والے "حسین زینلی" نے جمعرات کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران، ملک میں مجموعی طور پر 250 ہزار ایکڑ کے رقبے پر پھیلے ہوئے اراضی میں دواؤں کے پودوں کی کاشت ہویی ہے اور اب ان سے مجموعی طور پر 400 ہزار ٹن پودوں کی کٹائی ہوئی ہے۔

زینلی نے کہا کہ سب سے زیادہ برآمد کرنے والے پودوں میں زعفران، گلاب کا پھول اور دواؤں کی جڑی بوٹیاں شامل ہیں جن کو افغانستان، سپین، ہانک کانگ اور نیدرلینڈز میں برآمد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ علاقے گنبد کاووس میں تعینات محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر نے کہا کہ رواں سال کے دوران، اس علاقے میں ایک ہزار 44 ایکڑ کے رقبے پر پھیلے ہوئے اراضی میں دواؤں کے پودوں کی کاشت ہوئی جہاں ایلوویرا،جیرا اورسونف کے پھول کی کاشت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی صوبے گلستان میں واقع علاقے گنبد کاووس کی 370 ہزار آبادی ہے اور اس میں 160 ہزار کے رقبے پر پھیلے ہوئے زرعی اراضی موجود ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha