ایرانی دستکاری صنعت کی اعلی صلاحیت نے نئی منڈیوں کو جنم دیا ہے

تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحتی امور نے ایک پیغام میں عالمی دستکاری صنعت کے دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کے تخلیقی صلاحیتوں اور دستکاری کے مختلف شعبوں کے امتزاج کے ساتھ ساتھ ایرانی دستکاریوں کی اعلی گنجائش نے نئے اور خوبصورت فن کو تخلیق کیا ہے اور مزید شائقین کو اپنی طرف راغب کرنے سے نئی منڈیوں کو جنم دیا ہے۔

"علی اصغر مونسان" نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ایرانی دستکاری صنعت بطور ایرانیوں کی پہنچان کے ناقابل تسخیر کاموں کی شکل میں باقی رہی ہے اور اس نے بیک وقت معاشرے میں ثقافت، پیداوار اور تجارت کے شعبوں میں ترقی راہ ہموارہ کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی دستکاری صنعت ہمیشہ کیلئے ایک خاص خصوصیت رکھتی ہے؛ معنی خیز ہے اور ایرانیوں کی زندگی کو ایک خوبصورت شناخت بخشتی ہے اور آج، اس نے تجارتی سرگرمیوں اور برانڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے طرز زندگی میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔

مونسان نے کہا کہ ہمارا ملک، دستکاری کے 295 فعال شعبوں کیساتھ آرٹ انڈسٹری کی مختلف قسم کی مصنوعات کے لحاظ سے سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کے تخلیقی صلاحیتوں اور دستکاری کے مختلف شعبوں کے امتزاج کے ساتھ ساتھ ایرانی دستکاریوں کی اعلی گنجائش نے نئے اور خوبصورت فن کو تخلیق کیا ہے اور مزید شائقین کو اپنی طرف راغب کرنے سے نئی منڈیوں کو جنم دیا ہے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت میں دستکاری کا کردار کسی پر پوشیدہ نہیں ہے؛ لہذا نان آئل  کی معیشت اور معیشت کی لوکلائزیشن اور ترقی کے عمل کے سلسلے میں بارہویں حکومت میں دستکاری کے شعبے کو پہلے کی نسبت زیادہ توجہ ملی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha