9 جون، 2021 4:42 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84360003
0 Persons
 ایران ایشیاء پیسیفک ڈیف کنفیڈریشن کا صدر رہا

کیش، ارنا- سماعت سے محروم سابق ایرانی فٹبالر "محمد پرگر" کو دوسری مسلسل سال کیلئے ایشیاء پیسیفک ڈیف کنفیڈریشن کے صدر کے طور پر چن لیا گیا۔

ایشیاء پیسیفک ڈیف کنفیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کا انتخاب کنفڈریشن کی بارہویں کانگریس کے اختتام پر جزیرے کیش کی میزبانی میں کیا گیا؛ جس کی تقریب میں اس براعظم کے ممالک کے 25 نمائندوں نے حصہ لیا تھا۔

اس انتخابات میں ایران سے "محمد پرگر"، آسٹریلیا سے "ڈاوید پیٹرز" اور بحرین سے "احمد فاضل" کو ایشیاء پیسیفک ڈیف کنفیڈریشن کے صدر کیلئے نامزد کیا گیا تھا؛ جس میں ایران سے پرگر نے 9 ووٹ کے حصول سے صدر اور فاضل نے 6 ووٹ کے حصول سے نائب صدر رہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ منعقدہ اس تقریب میں 9 ممالک کے نمائندوں نے ورچوئل حصہ لیا اور 16 دیگر ممالک کے نمائندے تقریب میں حاضر تھے۔

افغانستان، انڈونیشیا، ایران،عراق، کوریا، کرغزستان، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور ازبکستان وہ 9 ممالک تھے جن کے مندوبین نے آنلائن طور پر اس تقریب میں حصہ لیا اور آسٹریلیا، چینی تائپی، جاپان، بھارت، قازقستان، کویت، اردن، لبنان، منگولیا ، فلسطین، بحرین اور پاکستان کے نمائندے تقریب میں حاضر تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha