ایران میں ہاتھ سے بُنے ہوئے قالین کو عالمی نشان حاصل

ہمدان، ارنا- ایران نیشنل کارپٹ سینٹر کی خاتون سربراہ نے WIPO عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم میں ملک میں ہاتھ سے تیار قالینوں کیلئے عالمی نشان کے اندراج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب سے بین الاقوامی میدان میں ایرانی فن کی شناخت کیلئے ہاتھ سے تیار قالینوں کو اس مخصوص نشان کیساتھ تیار کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "فرحناز رافع" نے بدھ کے روز صوبے ہمدان کی کارپٹ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیمتی مصنوعات کی تیاری کے باوجود، ہاتھ سے تیار قالین، مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے میدان میں بہت کمزور ہیں اور اس سلسلے میں پچھلے 15 مہینوں میں اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

رافع نے اس صنعت کی پُرانی آرٹ کے تحفظ کیلئے ہاتھ سے بُنے قالینوں کیلئے نشان کی عالمی رجسٹریشن کو ایک بہت بڑا اقدام سمجھا اور کہا کہ اس نشان میں ایک "شاہ عباسی" پھول شامل ہے جس کے بیچ میں ایک صنوبر کا درخت ہے اور اس کے آس پاس میں امن و دوستی کی علامت کا ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نشان کا جنوبی کوریا کی ایک کمپنی کیجانب سے مفت طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور عالمی دانشوارنہ املاک کی تنظیم کی حمایت سے اس کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

ایران نیشنل کارپٹ سینٹر کی خاتون سربراہ نے کہا کہ ایران میں 2 ملین افراد قالیں باندھتے ہیں اور اس صنعت میں 191 ہزار افراد بلاواسطہ سرگرم عمل ہیں؛ ایران میں 115 قالین آرٹ اسکول بھی ہیں اور  5،50 افراد قالین کی صنعت میں گریجویٹ ہوگئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha