ایرانی بین الاقوامی تائیکوانڈو ریفری کی ٹوکیو پیرا اولمپکس میں شرکت

تہران، ارنا - ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن نے ایک ایرانی بین الاقوامی ریفری کو ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں کی ریفرینگ کے لئے مدعو کیا ہے۔

ہمارے ملک کے فرسٹ کلاس انٹرنیشنل ریفری 'حافظ مہدوی' جو اولمپک گیمز، ورلڈ چیمپئن شپ، ایشین چیمپیئن شپ، گرینڈ پری جیسے اہم تائیکوانڈو ایونٹس میں شرکت کی ہے اب ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کی دعوت پر ٹوکیو پیرا اولمپکس میں ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ایرانی کھیلاڑیوں 'مہدی پور رہنما' ، اصغر عزیزی' اور 'رایحہ شہاب' نے بالترتیب مائنس 75، پلس 75 کلوگرام اور اور پلس 58 کلوگرام کے زمروں میں ٹوکیو کے پیرالمپک کا کوٹہ حاصل  کرلیا ہے۔

ان مقابلوں میں عزیزی اور پور رہنما کی شرکت حتمی ہوگئی ہے لیکن قومی اولمپک کمیٹی نےابھی 'رایحہ شہاب' کے بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

یہ مقابلہ جاپانی شہرٹوکیو میں 2 سے 4 ستمبر تک منعقد ہوگا

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha