"حاخام حمامی" نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وہ ایران کے کلیمین کے رہنما کی حیثیت سے، اپنے اور کلیمین ایرانی برادری کی طرف سے امام خمینی کے انتقال کی 32 ویں برسی پر اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یعنی ایران کے کلیمین، اپنے دوسرے ہم وطنوں کی طرح، امام خمینی (رہ) کی یاد منانے کو قومی اور مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں۔
حاخام حمامی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس سال بھی، پچھلے سال کی طرح کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے، یہودی عبادت خانوں میں بڑے پیمانے پر تقاریب کا انعقاد ممکن نہیں ہے، لیکن امام خمینی (رہ) کی یاد ہمیشہ کیلئے ہمارے دلوں میں بسی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی اسلامی انقلاب اپنے آپ کو قوم کا ایک حصہ سمجھتے تھے جس کی وجہ سے ایرنی قوم کے اندر بھی خود کو آپ سے الگ نہ ہونے کا احساس پیدا ہوا اور امام کی یاد صرف ان کی وفات کی برسی پر منحصر نہیں رہا۔
ایران کے کلیمین کے رہنما نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے بدستور توحید پرست مذاہب کے درمیان مشترکات پر زور دیا اور وہ اتحاد اور یکجہتی کے بانی تھے۔
انہوں نے امام کے تاریخی بیانات "ایران ہر ایک کا ہے اور توحید سب کا ہے، اور ابتدا اور قیامت ہر ایک کا نظریہ ہے، اور ہمارے پاس یہ مشترکات ہیں اور ہم ایک ہی قوم ہیں۔" پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کلام دل سے اٹھتے تھے اور دل پر بھی اثر پڑتے تھے۔
حاخام حمامی نے کہا کہ ہم 3 جون کو یہودی عبادت گاہوں میں ایران کی مزید عزت اور کامیابی کی راہ میں جد و جہد کرنے والوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ