ایرانی سپریم لیڈر امام خمینی کی برسی کے موقع پر خطاب کریں گے

تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر نےایرانی انقلاب کے بانی امام خمینی (رہ) کی رحلت کی 32ویں برسی کے موقع پر خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر جمعہ 4 جون کو ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے اس خطاب کوجمعہ 4 جون کو ایران کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

رہبر معظم انقلاب کی تقاریر ایرانی ٹی چینلز '1' ، خبر اور ریڈیو ایران کے چینلز پر براہ راست نشر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ جمعہ 4 جون کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha