ایرانی فٹ بال فیڈریشن افغانستان میں اس کھیل کے فروغ پر تیار ہے

تہران، ارنا - ہمارے ملک کی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ نے افغان وزیر کھیل اور افغان نیشنل اولمپک کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات میں کہاہے کہ ہم افغان فٹ بال کی ترقی اور فروغ کے لئے تیار ہیں۔

 یہ بات شہاب الدین خادم نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے افغان نیشنل اولمپک کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان لسانی اور ثقافتی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افغانستان کے کھیلوں عہدیداروں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے جو ثقافتی ، سماجی اور لسانی لحاظ سے بہت قریب ہیں۔

خادم نے بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ ایرانی فٹ بال کے افغانستان میں بہت سے مداح ہیں اور عام طور پر افغان لوگ فٹ بال میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ یقینی طور پر ہمارے مشترکہ مفادات اور اہداف کے ساتھ ہم دونوں ممالک میں فٹ بال کے میدان میں بہت سی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی فٹ بال فیڈریشن اپنے دوست اور برادر ملک افغانستان کو کسی بھی طرح حمایت کرنے کا خواہاں ہے اور میں تجویز کرتا ہوں کہ افغان برادری کو فٹ بال میں دلچسپی کے پیش نظر ہم سب سے پہلے خواتین کے حصے میں منصوبہ بندی کرکے دونوں ممالک میں خواتین کی ٹیموں کے فروغ کے لئے منصوبہ بناسکتے ہیں۔

افغ قومی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین اور افغانستان کے وزیر کھیل حفیظ اللہ ولی رحمی نے کہاکہ ہم نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مقصد سے ایرانی وزارت کھیل کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جو بالآخر ایشیاء اور دنیا میں ہمارے کھیلوں کی ترقی کا باعث بنے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha