ستمبر کے آخر تک 50 ملین ڈوز ایرانی کوو برکت ویکسین کی تیاری

تہران، ارنا - امام خمینی (رہ) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ منصوبوں کے مطابق ستمبر کے آخر تک 50 ملین ڈوز ایرانی کوو برکت ویکسین تیار ہوگی۔

یہ بات محمد مخبر نے منگل کے روز 500 دیہاتوں کو پانی فراہم کرنے کی افتتاحی تقریب میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ جیسا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا ، ہم جون میں 3ملین ڈوز کوو برکت ویکسین کو تیار کریں گے ، اب تک ایک ملین سے زیادہ ڈوز ویکسین تیار ہوگئی ہے اور جون کے آخر تک ویکسین کی پیداوار 30 کی شرح 3 ملین ڈوز تک پہنچ جائے گی۔

مخبر نے مزید بتایا کہ جولائی کے مہینے میں ہم تقریبا 8 ملین ڈوز ویکسین تیار کریں گے اور اگست میں یہ تعداد 12 ملین ڈوز ویکسین تک پہنچ جائے گی  اور ستمبر میں ، ایران کوو برکت ویکسین کی پیداوار 20 سے 25 ملین ڈوز تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزارت صحت کے لائسنس سے یہ ویکسین عوام کے لیے مہیا کی جاسکتی ہے اور اس سلسلے میں ان کی پریشانی کم ہوجائے گی۔

مخبر نے کہا کہ ایران ویکسین کی تیاری کے میدان میں ایک طاقتور ملک بن گیا ہے

انہوں نے کہا کہ اگر حکام ویکسین کی درآمدات کے ساتھ ملک کی ضروریات کو پورا کر سکیں تو ہم اس ایرانی  ویکسین کو بھی برآمد کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha