ایرانی باکسر نے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کا چاندی تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا- ایرانی باکسر "دانیال شہ بخش" نے متحدہ عرب امارات کے شہر دوبی میں منعقدہ ایشین باکسنک چیپئن شپ کی 60 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق، دانیال شہ بخش نے فائل مرحلے کی 60 کلوگرام کی کیٹگری میں منگولیا کے نمائندے کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھایا تاہم وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکیں اور دوسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔

واضح رہے کہ منگولیا سے تعلق رکھنے والے نمائندے نے اس سے پہلے ایشائی مقابلوں کی پہلی پوزیشن، ایشیائی چیمپئن شپ کی پہلی پوزیشن اور عالمی مقابلوں کی تیسری پوزیشن کو حاصل کیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر بعد ایرانی باکسر "میثم قشلاقی" فائنل مرحلے کی 81 کلوگرام کی کیٹیگری میں ازبک حریف کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ ان مقابلوں میں شریک دیگر ایرانی باکسرز "شاہین موسوی" اور "پوریا امیری" نے بھی دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha