ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم کی ترکی میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن

تہران، ارنا- ایرانی نوجوانوں کی کریگو رومن قومی کشتی ٹیم نے ترکی میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7 طلائی اور 2 کانسی کے تمغے جیتنے سے دوسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق، نوجوانوں کے عالمی کشتی مقابلوں کا 28 سے 30 مئی تک ترکی کے شہر استنبول میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں "امیر رضا زادہ"، "ایمان محمدی"، "دانیال سہرابی"، "امیر عبدی"، "علیرضا محمدی"، "محمد ناقوسی" اور "مرتضی الغوسی" نے بالترتیب 55، 63، 77، 82 اور 97 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 طلائی تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ دیگر ایرانی پہلوانوں "محمد مہدی جواہری" اور "امیر محمد بیات" نے بھی بالترتیب 55 اور 130 کلوکرام کی کیٹیگریز میں دو کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں کے خاتمے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 7 طلائی اور 2 کانسی کے تمغے جیتنے سے دوسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha