ایرانی قومی والی بال ٹیم نے مسلسل 2 سالوں کے بعد کسی یورپی ٹیم کو شکست دیا

تہران، ارنا- ایرانی قومی والی بال ٹیم نے 2021ء والی بال نیشنز لیگ میں 2 مسلسل سالوں کے بعد ایک یورپی ٹیم کیخلاف کھیلے گئے میچ میں فتح حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی قومی والی بال ٹیم نے، آج بروز اتوار کو والی بال نیشنز لیگ کے مقابلوں کے سلسلے میں نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-3 نتیجے کیساتھ فتح حاصل کی۔

آخری بار جب ایرانی قومی ٹیم نے کسی یورپی ٹیم کیخلاف کامیابی حاصل کی تو وہ 2019 کی نیشنل والی بال لیگ میں تھی جس میں ایران نے بلغاریہ کیخلاف میچ کو 0-3 کے نتیجے کیساتھ جیت لیا۔

واضح رہے کہ ان مقابلوں میں روسی ہیڈکوچ "ولادیمیر آلکنو" ایرانی قومی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی قومی ٹیم، 3 جون کو مقامی وقت کے مطابق  14:30 بجے میں کینیڈا کیخلاف میدان میں اترے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha